Home sticky post 6 تمام بنیادی وشہری سہولیات سے مزین الاسکا کی انوکھی عمارت

تمام بنیادی وشہری سہولیات سے مزین الاسکا کی انوکھی عمارت

Share
Share

الاسکا: ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جہاں رہے اس کے قریب ہی زندگی کی ہر سہولت جیسے بازار، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں دستیاب ہوں لیکن ایک ایسی عمارت بھی ہے جس میں وہ تمام چیزیں ہیں جو ایک شہر میں ہوتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھی عمارت امریکی شہر الاسکا میں واقع ہے جو اپنے وجود کے اندر ایک چھوٹا سا شہر رکھتی ہے، یہ 14 منزلہ عمارت جس کے مکینوں کی تعداد صرف 263 ہے، لیکن اس کے رہائشیوں کو اپنی کسی بھی ضرورت کیلئے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

رپورٹ کے مطابق اس عمارت میں سکول، ہسپتال، پولیس سٹیشن، چرچ، لانڈری روم، گروسری سٹور، جم، کیفے سمیت ہر وہ چیز عمارت کی پہلی منزل پر دستیاب ہے جو کسی بھی شہر کے معاملات کو چلانے کیلئے ضروری ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس عمارت کو دنیا کے منفرد ترین شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، اس بلڈنگ کے زیادہ تر لوگ کام بھی گھر سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع بندرگاہ میں کرتے ہیں۔

اس منفرد عمارت کے ماضی کو دیکھا جائے تو اس جگہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک فوجی بیرک قائم تھی، چند سالوں بعد لوگوں نے یہاں رہنا شروع کر دیا اور 1956 میں باقاعدہ کثیر المنزلہ عمارت بنا کر اس کو اپارٹمنٹ میں تبدیل کر دیا۔

اس علاقے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں مسلسل برف باری کی وجہ سے موسم بدستور خراب رہتا ہے، یہاں رہنے والے لوگ سردی سے بچنے کیلئے عمارت سے باہر نہیں نکلتے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...