Home sticky post 2 اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے دورہ ملائشیا و بنگلادیش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار 3 فروری سے 5 فروری تک ملائشیاء کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ نے ملائشیا کے دورے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو ملائشیا کے دورے کی دعوت ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم نے دی ہے۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ملائشیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار کی ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم سمیت دیگر قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ماہ بنگلادیش کا دورہ بھی کریں گے۔

اسحاق ڈار بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے...

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ...

کسی صورت سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا،اسد قیصر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء وسابق اسپیکر قومی اسمبلی...