Home #ٹرینڈ شیر افضل مروت اور افنان اللّٰہ کا آمنا سامنا،گرم جوشی سے بغل گیر ہوگئے

شیر افضل مروت اور افنان اللّٰہ کا آمنا سامنا،گرم جوشی سے بغل گیر ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما افنان اللّٰہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے پر آمنا سامنا ہوا، دونوں رہنما گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے اور بھائی قرار دیا۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ سیاسی ورکرز ہیں، ایک واقعہ ہوا اس کے بعد آذربایجان میں اکٹھے ہوئے، ہمارے دلوں میں اب کوئی میل نہیں ایک دوسرے کا احترام ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں افنان اللّٰہ خان کو چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔

رہنما مسلم لیگ ن سینٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ میں شیر افضل کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، یہ میرے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ 2023 میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللّٰہ کا کچھ عرصہ قبل ٹی وی پروگرام میں جھگڑا ہوا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ دھینگا مشتی پر اتر آئے تھے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے، پہلے دھکے دیے، ایک دوسرے کو تھپڑ دے مارے اور مکوں کی بارش کردی۔

مار پیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔

پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا اور دونوں کو علیحدہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...