Home #ٹرینڈ پی ایس ایل 10 ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں

پی ایس ایل 10 ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں

Share
Share

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین اور بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجیب الرحمان، شکیب الحسن، کرس لین، ڈیرل مچل، ایڈم ملن، ٹم ساوٴتھی، کوشال مینڈس اور ڈیوڈ ویلے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
عثمان خواجہ، زیک کرالی، جیسن رائے، مائیکل بریسویل، ایلیکس ہیلز سمیت 40 غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کے لیے دستیاب ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی پلاٹینم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔
آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں۔گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے رجسٹر ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

چین میں سمندری طوفان باوی کی تباہی، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

17 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، سینکڑوں پروازیں اور...

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملوں کے دعوے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی...