Home sticky post 4 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ترقی ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے،وزیر خزانہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ترقی ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے،وزیر خزانہ

Share
Share

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کو متعارف کروانا ہے، وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے قرضوں کے بوجھ اور سود کی ادائیگی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ہماری معیشت درست سمت پر ہے اور سفر طویل ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ترقی ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہوئی ہے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر رہے ہیں، معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کو متعارف کروانا ہے، وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے قرضوں کے بوجھ اور سود کی ادائیگی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں، معیشت کو آگے لے جانے کے لیے اسٹاک مارکیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔۔
بعدازاں اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال پہلے لگائے جانے والے تمام اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کا پودا اب تناور درخت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد مختلف ممالک کی معیشتوں کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...