Home sticky post 3 راولپنڈی میں 81 لاکھ روپے چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، بیٹی اور دوست ملوث نکلے

راولپنڈی میں 81 لاکھ روپے چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، بیٹی اور دوست ملوث نکلے

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی حدود میں گھر سے 80 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے چند گھنٹوں میں بیٹی اور اُس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی راول حسیب راجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیسں ایمرجنسی پر کال موصول ہوئی کہ تھانہ سٹی کے علاقے میں گھر سے 80 لاکھ روپے سے زائد نقدی چوری ہوئی ہے۔ جس پر پولیس نے ٹیمیں تشکیل دیں پانچ گھنٹوں میں سی سی ٹی کیمروں و ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات کو ٹریس کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ مدعی کی اپنی بیٹی سحرش اور اس کا ساتھی فہد ہی چور نکلے، جن کو گرفتار کر کے 81 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ملزمہ سحر نے والد کو بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی، اس دوران ایک عورت آئی جس نے اسپرے سے اسے بے ہوش کر دیا اور واردات کی، مدعی نے 15 پر ڈکیتی کی کال کی جس پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔

مدعی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیج، ٹیکنیکل ذرائع سے تفتیش کا آغاز کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کا ہاتھ اور سویٹر نظر آیا جسکی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس ملزمہ تک پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزمہ سحر کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی سے واردات کا انکشاف کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے 81 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان نے چند دنوں میں رقم لے کر بیرون ملک فرار ہونے کا بھی منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ایس پی راول نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Share
Related Articles

ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر لی

اوٹاوا:کینیڈا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں...

ناراض بیوی پانچ منٹ میں خود آخر معافی مانگے گی، ریمبو کا شوہروں کو انوکھا مشورہ

لاہور:پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال...

مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے،وقاص اکرم

پشاور:سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ...

قائمہ کمیٹی صحت کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بائیو میٹرک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم...