Home sticky post 4 بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا نہ تو میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ہی میری ذمے داری ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات اور مذاکرات سے متعلق اُن کے کردار پر سوالات اٹھانے پر سردار ایاز صادق نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے، واضح کردیتا ہوں کہ میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ہے، ایسے بیانات دینا کہ اسپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہیں آیا افسوسناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کےلیے ہر وقت کھلے ہیں، کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، سب ریکارڈ پر ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ تنقید کرنے والے چاہتے ہیں مذاکراتی عمل سے نکل جاؤں تو تجویز پر غور کےلیے تیار ہوں، پارلیمنٹ کی بالا دستی، جمہوری روایات کی پاسداری کرتے سہولت کاری کی پوری کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیرون ملک ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں میٹنگ کا انتظام نہیں کرسکتا، جب حکومت اور اپوزیشن کہے گی تو فوری میٹنگ کا اہتمام کردوں گا۔

Share
Related Articles

آج 5 منٹ کے ڈیڑھ کروڑ لینے والی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی فلم میں کیا ہوا تھا ؟

ممبئی:کیا آپ کو معلوم ہے 5 منٹ کی پرفارمنس کے ڈیڑھ کروڑ...

پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ کا اجرا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈ...

لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل...

ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر لی

اوٹاوا:کینیڈا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں...