Home #ٹرینڈ کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے، عطااللہ تارڑ

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے، عطااللہ تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاﺅ گھیراﺅ آپ کا وطیرہ ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم دو روزہ دورے پرترکیہ روانہ ،ترک صدر سے خطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم محمد...

کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری، فلم کا ٹیزر جاری

ممبئی :بالی ووڈ اداکار پْلکت سمرات اور اسابیل کیف کی فلم ’سْسواگتم...