Home sticky post ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کیلئے اہم اقدام،ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کیلئے اہم اقدام،ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹئے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو جاری کیے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا اور اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ کریں اور پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی صورت میں شہری ہمیں لازمی آگاہ کریں۔

Share
Related Articles

پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد پیرس کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال بعد...

پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز...

ملٹری کورٹس کیس، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران...