Home sticky post 4 او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان پہنچ گئے

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد:او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا جس کا موضوع ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں تعلیم، اس حوالے سے چیلنجز اور مواقع‘ ہے۔
اس کانفرنس میں 47 ممالک کے 150 ماہرِ تعلیم، مذہبی اسکالرز، سفارت کار اور اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچے تو وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے اْن کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف ہفتے کے دن اپنے خطاب سے اِس کا نفرنس باضابطہ آغاز کریں گے۔
یہ دو روزہ کانفرنس اتوار کو اختتام پذیر ہو گی۔

Share
Related Articles

ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

اسلام آباد:خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین...

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...