Home highlight بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Share
Share

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاوٴس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
یادرہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں ، بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں ،سابق وزیراعظم کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

Share
Related Articles

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے...

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...