Home sticky post 2 بھارت میں حادثے کے بعد تمام ’دھرو‘ ہیلی کاپٹرز گراؤنڈ کردیے گئے

بھارت میں حادثے کے بعد تمام ’دھرو‘ ہیلی کاپٹرز گراؤنڈ کردیے گئے

Share
Share

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر بیس سے پرواز کے بعد بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے تینوں ارکان ہلاک گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب یہ چند سیکنڈ کے لیے کنٹرول سے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ محض 200 فٹ بلندی پر تھا۔

خیال رہے کہ تباہ ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ہال) نے ہی بنایا تھا، اسی قسم کے ایک ہیلی کاپٹر نے گزشتہ سال ستمبر میں بحیرۂ عرب میں کریش لینڈنگ کی تھی، یہ ہیلی کاپٹرز 2002ء سے بھارتی مسلح افواج میں مختلف سروسز کے لیے زیرِ استعمال ہیں۔

Share
Related Articles

غیر ملکی شکاری کا گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار

گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر...

وزیرخزانہ کی ہانگ کانگ میں اہم ملاقات، عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہانگ کانگ:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران...

ایران نے شدید نقصان پہنچایا اور حزب اللہ نے گہرے زخم دیے ہیں، احمد الشرع

دمشق:لبنان کے وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے شام...