Home sticky post 2 ٹرمپ کے اقدام قتل کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی ایک اور خوفناک پیشگوئی

ٹرمپ کے اقدام قتل کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی ایک اور خوفناک پیشگوئی

Share
Share

اوکلاہوما:امریکا میں ایک پادری جس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کی تھی، اس نے ملک کے حوالے سے ایک اور خوفناک پیشین گوئی کردی ہے۔

ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے پادری برینڈن ڈیل بگس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام قتل کی پیش گوئی کے بعد اب ایک ہولناک زلزلے سے امریکا کی بڑی پیمانے پر تباہی کی پیش گوئی کی ہے۔

برینڈن نے کہا کہ خدا نے انہیں 10 شدت کے زلزلے کا خواب دکھایا ہے جس سے امریکا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجائیں گے۔

پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے شروع ہوگا جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواب میں زلزلہ اتنا بڑا تھا کہ صرف فالٹ لائن پر ہی 1800 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سینڈر بلاکس پر تمام گھر مکمل طور پر ڈھے گئے.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیو میڈرڈ کا زلزلہ دریائے مسیسیپی کا رخ بدل دے گا۔

واضح رہے کہ 14 مارچ 2023 کو مسٹر بگس نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا جائے گا جس میں ایک گولی ان کے کان سے چھو کر گزرجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس دوران ٹرمپ کو گھٹنوں کے بل گرتے اور خدا کی عبادت کرتے دیکھا۔

حیرت انگیز طور پر چند ماہ بعد ہی مسٹر ٹرمپ پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ بندوق بردار تھامس میتھیو کروکس کی طرف سے چلائی گئی جو ٹرمپ کے دائیں کان کو چھو گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

Share
Related Articles

سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے...

جب کوئی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویگو ڈالاز اس کے گھر پہنچ جاتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے...

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے رول ماڈل ہیں،چئیرمین سینٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی...

اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے،اعلامیہ تعلیمی کانفرنس

اسلام آباد:مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی...