Home sticky post 6 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا

Share
Share

کراچی:سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی منظوری کے وقت خان صاحب کو منع کیا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کیس پر سزا ہوگی۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اس کے اثرات پچاس سال تک رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسز میں تاخیر پر پروپیگنڈا کیا گیا، 190 ملین پائونڈ کی منظوری کے وقت خان صاحب کو منع کیا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، ہر جرم کی سزا ہوتی ہے، کوئی نہیں مانے گا کہ دوسروں نے فائدہ اٹھایا سزا آپ کو بھگتنا پڑے گا۔

فیصل واڈا نے کہا کہ اس سارے ڈرامے کی آنے والے دنوں میں ہوا نکل جائیگی، پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کیس پر سزا ہوگی، خان صاحب کی جان کو ان کے لوگوں سے خطرہ ہے، مقبول ہونے کا مطلب نہیں کہ خود کو آسمانی مخلوق سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دھرنے احتجاج نو مئی کو ریاست اور ریاستی اداروں کو پامال کیا، کہا تھا کہ ان کی باتوں پر نہ جائیں یہ آپ کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ خان صاحب کے باہر آنے پر نظر نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی سیاست کی سب بھیک کا کشکول لے کر کھڑے ہیں نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں نہ کوئی اندرونی بیرونی پریشر ہے، جرم کی سزا ہونی ہے اور ہوگی، یہ جرم ان سے کرایا گیا، ہماری پولیس ایف سی نے خون کی قربانی دی، پاکستان خطے میں نمایاں ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانی کا رنگ ہمارے پرچم میں نمایاں ہونے والا ہے ہمیں ایک سپہ سالار ملے جن پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کرتی ہے، بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت آنے والے دنوں میں پاکستان خطے میں نمایاں کردار ادا کرے گا، پہلے ہم سے ڈو مور کہا گیا۔

فیصل واڈا نے کہا کہ سپہ سالار اس مقام پر پاکستان کو لے آئے کہ پاکستان کے لیے کیا ہے، 20 جنوری پر آنکھیں رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا، فوج کی قربانی قوم کو نظر آئیگی، چار سال تک جس لڑائی کو روکنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے آگ کو پھیلنے سے روکا جائے، نیک نیتی سے آگے بڑھیں ہم پر رحم کریں، خان صاحب کے ساتھی ان پر رحم کریں، مجھے بھی خان صاحب کی سلامتی کے بارے میں خدشات ہیں، پیر سے آگے پاکستان کے حوالے سے بہت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

Share
Related Articles

سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے...

جب کوئی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویگو ڈالاز اس کے گھر پہنچ جاتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے...

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے رول ماڈل ہیں،چئیرمین سینٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی...

اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے،اعلامیہ تعلیمی کانفرنس

اسلام آباد:مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی...