Home sticky post 5 مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گیا تو 5 بار ایسوسی ایشنز نے مسنگ پرسنز کے بارے میں شکایات کیں، مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائی کورٹ کے ماتحت ہے، براہِ راست ہائی کورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہو گی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس...

صدر،وزیراعظم کا 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے...

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان، بشری بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ...

صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے...