Home highlight سینٹ اجلاس، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

سینٹ اجلاس، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔ اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کوجلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

اسلام آباد:ایک پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب...

مادھوری ڈکشٹ نے ایک اور بیش قیمت گاڑی خرید لی

ممبئی :بالی ووڈ کی سینئر و مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان...

کوئٹہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل ،تمام لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ :کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرتے...

وفاقی کابینہ کی اہم محکموں کو متعلقہ وزارتوں میں ضم کرنے کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں...