Home sticky post توشہ خانہ ٹو،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

توشہ خانہ ٹو،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں اسپیشل جج سینٹرل ، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

اسلام آباد:ایک پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب...

مادھوری ڈکشٹ نے ایک اور بیش قیمت گاڑی خرید لی

ممبئی :بالی ووڈ کی سینئر و مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان...

کوئٹہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل ،تمام لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ :کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرتے...

وفاقی کابینہ کی اہم محکموں کو متعلقہ وزارتوں میں ضم کرنے کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں...