Home sticky post 5 سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا،وزیرخزانہ

سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا،وزیرخزانہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالرز اکٹھا کرنے کا خواہشمند ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجراء کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات جاری ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے، سی پیک کے اگلے فیز میں اسپیشل اکنامک زونز، زراعت اور آئی ٹی سیکٹرز میں وسعت لائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، بڑی چینی کمپنیاں برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کر کے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کر سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسز ہو رہی ہیں، غیر ملکی وفود آرہے ہیں، غیرملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

ڈھاکا:بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن...