Home sticky post 4 خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 8 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 8 خوارج ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...