Home highlight صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا،شہباز شریف

صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا،شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کررہے ہیں امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر قیام امن یقینی بنائیں گے۔ صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہوئی، اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس کا انعقاد بڑا اقدام ہے، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں موجود تھیں، تعلیم قومی خدمت ہے، اس شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، تعلیمی شعبے میں وفاق کے ساتھ صوبوں کا کردار اہم ہے، سکولوں سے باہر 22.8 فیصد بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کے ساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہے، کرم میں حالات نارمل ہو رہے ہیں، کرم میں حملے کے بعد بڑا دھچکا لگا تھا، امن معاہدے کے بعد بھی مورچے قائم کیے گئے جنہیں گرایا گیا، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز یورپ کیلئے شروع ہونا بڑی کامیابی ہے، انشااللہ بہت جلد لندن کے لیے بھی ہماری پروازیں بحال ہوں گی، امید کی جاتی ہے برطانیہ میں بھی ہماری فلائٹیں جائیں گی، قومی ایئر لائن کی پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دی جارہی ہے، وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع، علیم خان اور کابینہ کو بارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، کراسنگ سے سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر قیام امن یقینی بنائیں گے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کررہے ہیں، گزشتہ دور حکومت میں توانائی کے شعبے میں بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...