Home sticky post 3 اراکین پارلیمنٹ کا تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ مطالبہ

اراکین پارلیمنٹ کا تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:اراکین پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین یک زبان ہوگئے۔
نجی ٹی وی کاپارلیمانی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں کیا اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے اسپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں۔

اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ اکاؤنٹس سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں اور اس معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی رضامندی پر قومی اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا، اس وقت ایم این اے کی تںخواہ اور ٹی اے ڈی اے 1 لاکھ 85 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

Share
Related Articles

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر...

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...