Home sticky post 5 پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

Share
Share

اسلام آباد:
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال 2024 میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی۔

انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کی رہائشی بچی کے نمونے 31 دسمبر کو لے گئے جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر اُسے پولیو کی تصدیق ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پایا گیا۔ اس کے بعد ڈی آئی خان میں گزشتہ سال کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔

پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 21 سندھ، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آئے ہیں۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

اسرائیلی فوجی پروازیں ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ، تہران کا مؤثر جواب دینے کا اعلان

ایران کا اسرائیلی فوجی پروازوں پر سخت مؤقف تہران: ایرانی خاتم الانبیاء...

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو "کربلا” میں تبدیل کر دیا، حریت قیادت کا الزام

یومِ عاشورہ پر حریت قیادت کا پیغام سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی...