Home sticky post 5 کیا آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بنچ اختیار سماعت طے کر سکتا ہے یا نہیں،جسٹس منصور علی شاہ

کیا آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بنچ اختیار سماعت طے کر سکتا ہے یا نہیں،جسٹس منصور علی شاہ

Share
Share

سپریم کورٹ کے تین رکنی ریگولر بنچ نے آرٹیکل 191 اے کے اختیار سماعت سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں یہ سوال ہے کہ کیا آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بنچ اختیار سماعت طے کر سکتا ہے یا نہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی. دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ دفتر سے غلطی ہو گئی ہے،اسی تین رکنی ریگولر بنچ کے سامنے کیس فکس نہیں ہوا جس نے 13 جنوری 2025 کو کیس سنا تھا. ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہمیں تھوڑا وقت دیں. جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پہلے پیر تو آنے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں یہ سوال ہے کہ کیا آرٹیکل 191اے کے تحت ریگولر بنچ اختیار سماعت طے کر سکتا ہے یا نہیں۔ مختصر سماعت کے بعد تین رکنی ریگولر بنچ نے اپنے حکمنامے میں کہا کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

گزشتہ سماعت 13 جنوری کو ہوئی تھی، اس بنچ میں جسٹس عرفان سعادت بنچ کا حصہ تھے،کیس آج 16 جنوری کیلئے دوبارہ فکس ہوا تو جسٹس عرفان سعادت خان کے بجائے جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اسی بنچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے 13 جنوری کو کیس سنا،کیس کی سماعت 20 جنوری پیر ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

ضلع خیبر میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں میں 22 خوارج ہلاک

راولپنڈی :ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک...

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے...

میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے ہیں،بیرسٹر گوہر کی تصدیق

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ...

ملٹری کورٹس کیس، کلبھوشن کے علاوہ ابتک کتنے سویلین کا ٹرائل ہوا ڈیٹا کیساتھ جواب دیدیں،جسٹس امین الدین خان

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...