Home sticky post 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

یاد رہےکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی تاہم اس روز بھی فیصلہ نہیں سنایا جاسکا اور مؤخر کردیا گیا۔

Share
Related Articles

سلوواکیہ میں طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل کردیا

بریٹیسلاوا:سلوواکیہ کے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم...

اسپین کشتی حادثہ ، جاں بحق 7 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

میڈرڈ: اسپین کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 7 پاکستانیوں کی شناخت...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...