Home sticky post 4 سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر باندرہ میں ان کے گھر میں ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

یہ فوٹیج جمعرات کی صبح 2:33 بجے کی ہے، جس میں حملہ آور کو اداکار کے اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور نے ٹی شرٹ، جینز اور کندھے پر ایک نارنجی رنگ کا کپڑا رکھا ہوا ہے۔ فوٹیج میں اسے سیڑھیاں اترتے اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق، حملہ آور نے پہلے عمارت کے پیچھے کی دیوار عبور کی، پھر پچھلی سیڑھیوں سے اوپر جا کر فائر ایگزٹ کے ذریعے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔

سیف علی خان کے گھر میں کام کرنے والی ایک ملازمہ، ایلیا ما فلپیس المعروف لیما، نے سب سے پہلے حملہ آور کو دیکھا اور چیخ کر سب کو خبردار کیا۔

اداکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کا سامنا کیا لیکن حملہ آور نے انہیں چھ مرتبہ چاقو مارا، جن میں ایک چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنس گیا۔

سیف علی خان کو ان کے بیٹے ابراہیم نے فوری طور پر لیلاوتی اسپتال پہنچایا۔ اسپتال کے ڈاکٹر نیتن ڈانگے کے مطابق، اداکار کی حالت اب مستحکم ہے۔

ان کا کہنا تھا، “ہم نے ایمرجنسی سرجری کے ذریعے چاقو نکال دیا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے لیک ہونے والے سیال کو مرمت کیا ہے۔ ان کے بائیں ہاتھ اور گردن پر گہرے زخموں کا علاج کیا گیا ہے۔”

پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، جس میں ڈکیتی، غیر قانونی داخلہ، اور شدید چوٹ پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد حملہ آور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

سلوواکیہ میں طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل کردیا

بریٹیسلاوا:سلوواکیہ کے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم...

اسپین کشتی حادثہ ، جاں بحق 7 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

میڈرڈ: اسپین کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 7 پاکستانیوں کی شناخت...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

پولیس نے سونے کی غیر قانونی کانوں میں کھانے کی سپلائی بند کرا دی،87 ہلاک ،240 کی حالت تشویشناک

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا میں غیرقانونی سونے کی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن...