Home highlight بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

Share
Share

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے کے بعد سیلیبریشن کے دوران بابراعظم کی اسپنر ساجد خان کے سر پر طبلہ بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ساجد خان نے کھانے کے وقفے تک 4 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھا دی تھی تاہم کیویم ہوج کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اسپنر کھلاڑیوں کیساتھ جشن منارہے تھے تب بابراعظم نے خوشی میں ساجد کے سر پر طبلہ بجاتے نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایک صارف نے بابراعظم کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو چیئر لیڈر بننے کے بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے وہ دونوں اننگز میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 251 رنز درکار ہیں تاہم انکے 5 کھلاڑی محض 54 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...