Home sticky post 5 ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78صدارتی اقدامات منسوخ کر دیئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78صدارتی اقدامات منسوخ کر دیئے

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78صدارتی اقدامات منسوخ کر دیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کئے، صدر ٹرمپ نے فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈر پر دستخط کر دیئے، ٹرمپ نے فیڈرل ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کے سہولت بھی ختم کر دی۔
پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈر پر دستخط کئے اور ساتھ ہی مصنوعی ذہانت پالیسی سے متعلق بائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈرمنسوخ کر دیا، صدر ٹرمپ نے بائیڈن کا 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار رائے کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر بھی منسوخ کر دیئے۔

Share
Related Articles

سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

ریاض:سعودی شہزادہ عبد العزيز بن مشعل اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔سعودی...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...