Home sticky post 4 کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کے ساتھ ویڈیو سانگ میں جلوہ گر ہوں گی

کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کے ساتھ ویڈیو سانگ میں جلوہ گر ہوں گی

Share
Share

خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ایک ساتھ کھڑے تصویر وائرل ہوئی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان فنکاروں کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کو جَلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکے گا جس سے متعلق اس جوڑی کے مداح خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس جوڑی کی تصویر میں دونوں کو ہاتھ جوڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔میوزک کے شائقین پاکستان اور بھارت کی ان مشہور شخصیات کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بہت پْرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 2023ء میں اداکارہ کنزا ہاشمی بھارتی اسٹار، اداکار و میزبان کرن واہی کے ساتھ راحت فتح علی خان کے ایک ویڈیو سانگ میں کام کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں کون شریک ہوا کون نہیں؟

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں صرف وی...

سیف علی خان کی صحت سے متعلق بہن نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا

ممبئی :بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن نے...