Home sticky post 6 سیف علی خان کی صحت سے متعلق بہن نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا

سیف علی خان کی صحت سے متعلق بہن نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکار کی صحت کی تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی بہن صبا علی خان نے ان کی صحت کے حوالے سے انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنے بھائی اداکار سیف علی خان پر چاقو بردار حملے کے چند دنوں کے بعد ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
صبا علی خان نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سیف علی خان آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ واپس آ کر بھائی کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے، پچھلے 2 دنوں کے دوران انہیں مثبت رہتے ہوئے، بتدریج اور مستقل طور پر صحت یاب ہوتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا اور حملہ آور انہیں زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
ممبئی پولیس نے 19 جنوری کو سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور سے محمد شریف الاسلام شہزاد کو اداکار پر حملے کے جرم میں گرفتار کیا۔
ممبئی پولیس نے لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 7 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد شہزاد کو جنگلاتی علاقے میں لیبر کیمپ سے گرفتار کیا۔

Share
Related Articles

سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

ریاض:سعودی شہزادہ عبد العزيز بن مشعل اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔سعودی...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...