Home sticky post 5 سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

Share
Share

ریاض:سعودی شہزادہ عبد العزيز بن مشعل اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔سعودی شہزادے کی نماز جنازہ میں شاہی خاندان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوانِ شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل بن عبدالعزيز آل سعود خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے ہر دلعزیز شہزادے کے لیے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کریں۔

شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مرحوم شہزادے کے اہل خانہ سمیت شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Share
Related Articles

اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے حماس...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل...

پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی،شہبازشریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی...

اے آئی انفراسٹرکچرمیں 500ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان...