Home sticky post 3 برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کا ریڈ الرٹ جاری ، تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع

برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کا ریڈ الرٹ جاری ، تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع

Share
Share

لندن:برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ جمعرات سے ہی یلو موسم کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران، برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے۔
میٹ آفس نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے۔
علاوہ ازیں ریل، ہوائی اور فیری سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں، اور سڑکیں و پل بند ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بھارتی شہری مفت موبائل فون کے لالچ میں کروڑوں روپے سے محروم ہو گیا

بنگلورو:دھوکا دہی کی تاریخ دنیا میں بہت قدیم ہے، لیکن جب سے...

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

امریکاسے 500 سے زائد تارکین وطن کو فوجی جہازوں میں بھر کر اُن کے ممالک بھیج دیا گیا

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...