Home sticky post 4 مذاکرات ہونے چاہیے تھے لیکن حکومت کی کمیشن بنانے کی کوئی نیت نہیں،بیرسٹر گوہر

مذاکرات ہونے چاہیے تھے لیکن حکومت کی کمیشن بنانے کی کوئی نیت نہیں،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے اور مذاکرات ہونے چاہیے تھے فراخدلی سے مذاکرات میں بیٹھے تھے، حکومت کی کمیشن بنانے کی کوئی نیت نہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائے اور فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو احتجاج ہوا تھا اس سے ریلیٹڈ ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی، اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے، بہت سارے وکلاء پر مقدمات ہوئے ہیں اس میں پیش ہو گئے تھے اب چار تاریخ کی ڈیٹ پڑی ہے، جج صاحب نے کہا انشاء اللہ امید ہے چار تاریخ کو یہ کیس ختم ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے اور مذاکرات ہونے چاہیے تھے اور بڑی فراخدلی سے ہم نے یہ شروع کر لئے تھے، تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے بیٹھے تھے، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خان صاحب اور بشریٰ بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئی ہے لیکن ان سب چیزوں کے باوجود خان صاحب نے اعلان کیا تھا کہ ہم دو مطالبات رکھتے ہیں اور اس پر ہم مذاکرات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا پہلا دور 23 دسمبر کو ہوا، دو جنوری اس کے بعد پڑھی ہے،پھر 16 جنوری تاریخ پڑی تھی، اس کے بعد انہوں نے ابھی 28 کیلئے رکھا لیکن 16 جنوری کو ہم نے ان کو یہ کہا تھا کہ اب آپ سات دن میں اعلان کریں کہ آپ کمیشن بنانے جا رہے ہیں کہ نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیشن میں یہ بھی طے ہونا تھا کہ اس میں ججز کون سے ہیں، ٹی او ارز کون سے ہوں گے، ٹائم کتنا لگے گا کیا کچھ ہوگا کہاں بنے گی کوئی چیزیں تو ہونی تھی لیکن ان کی طرف سے کچھ بھی نہیں ہوا کوئی قدم نہیں لیا گیا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی نیت ہی نہیں ہے کوئی کمیشن بنانے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کمیشن نہیں بنتے جا رہا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف ہائے ہیلو اور فوٹو سیشن کے لئے تو نہیں بیٹھنا تھا، لہٰذا خان صاحب نے ان کے پیش نظر مذاکرات ختم کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنا چاہ رہی تھی، خان صاحب نے خود اس کو شروع کیا اور سب سے پہلے کمیٹی خان صاحب نے بنائی۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے نہیں جا رہے لکھ کر بھی دینا ہوا تو آج دے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

Share
Related Articles

بنوں میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا

ڈی آئی خان:بنوں میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی...

حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لئے اہم ایس او پیز جاری

کراچی:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےحج آپریشن 2025 کی تیاریاں، ایئرپورٹ اتھارٹی...

کسی کو وزیراعلیٰ یا بیوروکریسی سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، بلاول بھٹو

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ...

پاکستان کو اپنے موسمیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے...