Home sticky post 4 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دی گئیں

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دی گئیں

Share
Share

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے عدالت عالیہ میں اپیلیں دائر کیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، عدالت سزا کو کالعدم قرار دے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔

Share
Related Articles

آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع

اسلام آباد:یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی...

جسٹس جمال مندوخیل نے گزشتہ روز دیے گئے اپنے ریمارکس کی وضاحت کردی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف...

امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گرگیا، 18 لاشیں نکال لی گئیں

واشنگٹن: واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر...

امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان، صدر ٹرمپ...