Home highlight حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لئے اہم ایس او پیز جاری

حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لئے اہم ایس او پیز جاری

Share
Share

کراچی:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےحج آپریشن 2025 کی تیاریاں، ایئرپورٹ اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں جن کے مطابق گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

حج ڈیوٹی کے لیےجانے والےملازمین کی کم ازکم مدت ملازمت 5 سال اوران کا طبی لحاظ سے فٹ ہونا لازم ہوگا۔

پی اے اے حکام کے مطابق حج آپریشن میں حجازمقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کوہیڈ کوارٹرز(کراچی)میں ای قرعہ اندازی کی جائے گی۔

حج ڈیوٹی انجام دینے کےخواہش مند ملازمین اپنےشعبہ جات کےڈائریکٹرز، ایئرپورٹس منیجرزاور اپنی براچز کےتوسط سے درخواست دے سکیں گے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے حج ڈیوٹی پر پرجانے والے ملازمین حج ادا نہیں کر سکیں گے، انکوائریزمیں ملوث ملازمین حج ڈیوٹی کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...

پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی...