Home sticky post 4 ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاجبکہ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹاکران کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخواتعینات کردیاگیاہے۔

اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اختر حیات کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کواسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جبکہ ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخواتعینات کردیاگیاہے ۔اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے ذوالفقار حمید کی بطور آئی جی خیبرپختونخواتعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

Share
Related Articles

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے...

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...