Home sticky post 4 سوڈان میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،پیٹرولیم کمپنی کے 20 ملازمین ہلاک

سوڈان میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،پیٹرولیم کمپنی کے 20 ملازمین ہلاک

Share
Share

جوبا:جنوبی سوڈان کی یونٹی سٹیٹ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں 21 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ شمالی ریاست میں ایک آئل فیلڈ سے پیٹرولیم کمپنیوں کے ملازمین کو لے کر دارالحکومت جوبا روانہ ہوا تھا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ طیارہ یونٹی آئل فیلڈ کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اور سرکاری نیل پیٹرولیم کارپوریشن کے ملازمین سوار تھے۔

امدادی کاموں کے دوران 18 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی شہری اور ایک بھارتی باشندہ بھی شامل ہے۔ صرف ایک مسافر زندہ بچا جس کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں 2018 اور 2015 میں بھی مسافر بردار طیارے حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس میں مجموعی طور پر دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 اپریل...