Home sticky post وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، حالیہ دورہِ امریکہ میں امریکی حکام، کاروباری برادری،سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، حالیہ دورہِ امریکہ میں امریکی حکام، کاروباری برادری،سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی۔وزیرداخلہ نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہِ امریکہ اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا۔

ملاقات میں، محسن نقوی نے، وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیاوزیرِ داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔

Share
Related Articles

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی،شہریوں کا اظہار تشکر

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے...

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...