Home sticky post 5 آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

Share
Share

لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے حوالے سے ہم جماعت سے درخواست کریں گے اور اگر اُسے نہ مانا گیا تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔

لاہور کے علاقے پیکیو روڈ پر واقع میگا پاسپورٹ سینٹر کے دورے پر وزیرداخلہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 26 نومبر کو بھی ان سے درخواست کی تھی اور 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے بھی درخواست کریں گے، اگر اب بھی وہ نہیں مانیں گے تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں پاسپورٹ کا رش تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، 14 میگاہ سینٹر مزید بنے گے اور لاہور میں اس طرز کے مزید تین سینٹر بنائے جائیں گے، شملہ پہاڑی سینٹر سینٹر کو بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں آنے والے دنوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی گی، جو لوگ بیرون ملک صحیح طریقے سے جا رہے ہیں اگر ان کو یائرپورٹ پر تنگ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے کام ہونا چاہیے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے اور کسٹم میں بڑی تبدیلی نظر آئی گی۔ گجرانوالہ اور گجرات سے بڑی تعداد میں لوگ باہر کے ممالک جا رہے تاہم اب اس حوالے سے ائیر پورٹ پر چیکینگ سخت کی گئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک ماہ پہلے ہم پاکستان کے پاسپورٹ کا بیک لاک ختم کر دیا ہے۔ نادرا کے ساتھ مل کر چودہ شہروں میں پاسپورٹ آفس بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور میں تین آفس آپریشنل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اتھارٹی بنانے کے حوالے سے ہماری بڑی خواہش ہے وہ جلد مکمل کریں گے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوٴں اور جرمانوں کا اعلان

اسلام آباد:سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت...

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، پاکستان پر سائبر حملے

اسلام آباد:پاک بھارت کشیدگی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، حالیہ...

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش

نیو یارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت...

جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک...