Home sticky post 6 امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے پر کینیڈا کا سخت جوابی ردعمل

امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے پر کینیڈا کا سخت جوابی ردعمل

Share
Share

اوٹاوا:امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی اشیاء خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں گزاریں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے ہیں۔

ٹرمپ نے کینیڈین حکام کو آگاہ کیا کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کیخلاف بول پڑے

لاہور:سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم...

بھارت کی جانب سے بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کو بڑا ریلیف

نئی دہلی:بھارت میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔بھارتی وزیر...

صدرٹرمپ کی شہریت کے قانون میں تبدیلی،امریکی اہلیہ کیساتھ مقیم شہزادہ ہیری کا مستقبل کیا ہوگا ؟

نیویارک:برطانوی شہزادے ہیری کو امریکی شہریت دینے کے حوالے سے سخت مؤقف...

ڈاکٹر نے اداکارہ ہانیہ کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز...