Home sticky post حزب اللہ کا سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے، تدفین کا باضابطہ اعلان

حزب اللہ کا سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے، تدفین کا باضابطہ اعلان

Share
Share

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے دو شہید رہنماوٴں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
حزب اللہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کی کہ دونوں رہنماوٴں کی نماز جنازہ 23 فروری بروز اتوار ادا کی جائے گی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث ان کا جنازہ عوامی سطح پر منعقد نہیں کیا جا سکا تھا، جس کی وجہ سے انہیں امانتاً سپرد خاک کیا گیا تھا۔ اب حالات کے بہتر ہونے کے بعد ان کی نماز جنازہ ایک بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ساتھ ان کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔ ہاشم صفی الدین کو حسن نصر اللہ کی شہادت کے چند روز بعد حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا، تاہم باضابطہ اعلان سے قبل ہی وہ بھی شہید ہوگئے تھے۔
تنظیم کے مطابق، سید حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں کی جائے گی، جبکہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی علاقے دیر قانون النہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سید حسن نصر اللہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے شہید کیا تھا جبکہ ہاشم صفی الدین 23 اکتوبر کو صہیونی افواج کی شدید بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...