Home تازہ ترین یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایلون مسک

یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایلون مسک

Share
Share

واشنگٹن:امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ ادارہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں اور غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا ٹاک میں سرکاری کارکردگی کے محکمے (ڈی او جی ای) پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں وفاقی اخراجات میں کٹوتی کرنے والے پینل کی سربراہی سونپی ہے۔ اس پینل کے تحت وہ یو ایس ایڈ جیسے اداروں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔
ایلون مسک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے مطابق یو ایس ایڈ کو مزید چلانا ممکن نہیں ہے، اور وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اس بات پر متفق ہیں کہ اس ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔ سابق ریپبلکن صدارتی امیدوار وویک راماسوامی اور سینیٹر جونی ارنسٹ نے مسک کے بیان کو اہمیت دی اور اس پر بات چیت کا آغاز کیا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی کی جانب سے توہین عدالت کی ائردرخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد:انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب...

9 مئی مقدمات ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی...

آسٹریلیا میں شارک نے جوان سالہ لڑکی کی جان لے لی

سڈنی :آسٹریلیا میں 17 سالہ لڑکی کو شارک نے مار ڈالا۔شارک کے...