Home sticky post 6 مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، علی امین گنڈاپور

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، علی امین گنڈاپور

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، اس کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، اس کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...