Home sticky post 3 نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

Share
Share

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی بولر نعمان علی کو مہینے کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کرلیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ماہ جنوری 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس بار پلیئر آف دی منتھ کیلیے ویسٹ انڈیز کے جومیل کو نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے دو میچز میں 19 وکٹیں لیں جبکہ 85 رنز بھی بنائے۔

دوسرے نمبر پر پاکستانی بولر نعمان علی ہیں جنہوں نے دو میچز میں 16 وکٹیں لیں اور تیسری نامزدگی بھارت کے بولر چکرورتی کی ہوئی جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں لی ہیں۔

ان کھلاڑیوں کو شائقین ووٹ دیں گے اور سب سے زیادہ حمایت حاصل کرنے والے کھلاڑی کو تین دن کے بعد آئی سی سی کی جانب سے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکن قونصلیٹ کا عملہ جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون اونیجا سے ملنے پہنچ گیا،خیریت دریافت کی

کراچی:جناح اسپتال میں زیر علاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے...

عمرہ زائرین کیلئے لازمی قرار دی گئی گردن توڑ بخار کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ...

امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

نیویارک:امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔...

پیکا ایکٹ پر تحفظات کو دور کرنے کے لئے صحافیوں کے ساتھ مل کر ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:صحافتی تنظیموں کے احتجاج اور شدید ردعمل پر قائمہ کمیٹی نے...