Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے ، باقی سابق وزرا ئے اعظم کا اوپن کورٹس میں ٹرائل ہوتا رہا ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے مجھے بطور اپوزیشن لیڈر ملاقات کیلئے بلایا تھا ، بانی پی ٹی ائی سے جب میری ملاقات ہوئی تو وہاں پر میں نے تین بار ان سے ملاقات بارے اجازت مانگی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کر لیں ، ہم نے اپنا ایجنڈا چیف جسٹس کیسامنے بھیجا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں انسانی حقوق اور جوڈیشل ریفارمز کی بات کی گئی تھی، ہم نے چیف جسٹس سے کہا بانی پی ٹی ا?ئی اور بشری ٰبی بی اس وقت جیل میں ہیں ، جیل میں عمران خان اور بشری ٰبی بی کے حقوق کو جان بوجھ کر سلب کیا گیا ہے ، ہماری ملاقاتیں نہیں کرائی جاتیں اور نا ہی بانی پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت جو حالات لوئر جوڈیشری میں ہیں تو آگے جا کے کیا ہوگا، بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے ، باقی سابق وزرا ئے اعظم کا اوپن کورٹس میں ٹرائل ہوتا رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے، پنجاب ،اسلام آباد ، سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے رہنماوٴں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمر ایوب کے خلاف 9 مقدمات پر سماعت سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

دوران سماعت معاون وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان دستیاب نہیں ہیں، عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں جس پر عدالت نے عمر ایوب کے خلاف 9 مقدمات کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...