Home sticky post 3 کترینہ کیف کی اپنی ساس کے ہمراہ گنگامیں ڈوبکی

کترینہ کیف کی اپنی ساس کے ہمراہ گنگامیں ڈوبکی

Share
Share

ممبئی :بھارتی معروف اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ سرِفہرست اداکارہ و گلیمرس سپر ماڈل کترینہ کیف کو بھی اپنے رَنگ میں رنگ لیا۔
سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی اپنی ساس کے ہمراہ متعدد تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ کو نارنجی رنگ کا لباس پہنے گنگا، جمنا اور سرسوتی دریا کے سنگم پر جاری میلے مہا کمبھ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کترینہ کیف نے گزشتہ روز ناصرف مہا کمبھ میلے میں شرکت کی بلکہ ہندو رسومات ادا کرنے سمیت دریا میں ڈبکی بھی لگائی۔
یاد رہے کہ 13 جنوری 2025ء سے شروع ہونے والا بھارت کا سب سے بڑا مذہبی میلہ مہا کمبھ ایک ہندو تہوار ہے جو ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔
بھارتی شہر الہٰ آباد میں جاری مہا کمبھ میلہ 26 فروری 2025ء کو اختتام پذیر ہو گا۔
یہ میلہ دریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع بھارتی شہر الہٰ آباد میں منعقد کیا جاتا ہے۔
ہندو عقیدے کے مطابق ہندو اس مقام پر دریا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں اور جنت کا راستہ حاصل کرتے ہیں۔
میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد کی شرکت کی امید کی جا رہی ہے، اسے دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...