Home تازہ ترین طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون براجمان ہوگا؟،وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ کل ہوگا

طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون براجمان ہوگا؟،وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ کل ہوگا

Share
Share

کراچی:شطرنج کا ایک ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، اس معرکے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا قومی چیمپیئن مہک مقبول سے ہوگا۔

شطرنج کے تخت پر ذہانت کی جنگ جہاں تجربہ اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان کی انڈر-18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے۔

مہک مقبول حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سرکاری کالج ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، حکومت سندھ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کو زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ سرکاری اسکول کی طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون ہوگا، حکمت عملی بمقابلہ ٹیلنٹ، کیا وزیر اعلیٰ سندھ مہک کا مقابلہ کر پائیں گے؟

کیا سرکاری اسکول کی طالبہ اس بڑی آزمائش میں سرخرو ہو کر تاریخ رقم کر پائیں گی، اس کا اعلان کل ہونے والے مقابلے میں ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ شطرنج کا یہ دلچسپ مقابلہ کل سہ پہر 3 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے براہ راست نشر ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...