Home تازہ ترین چیمپئنز ٹرافی،افغانستان کے 274 رنزکے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی،افغانستان کے 274 رنزکے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

Share
Share

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف دے دیا۔جبکہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ۔

اہم میچ میں افغان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوگئے تاہم ابراہیم زدران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ابراہیم 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے بعدازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے،صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے،عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ موسم ابرآلود ہونے کے باعث باؤلرز کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ جلد وکٹیں لیکر افغانستان کو دباؤ میں لایا جا سکے۔

افغان سکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں کپتان سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...