Home تازہ ترین چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر انگلش کپتان کا مستعفی ہونے کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر انگلش کپتان کا مستعفی ہونے کا اعلان

Share
Share

چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بطور کپتان ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد جوس بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم ان کی قیادت میں بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی جبکہ دونوں میچز میں نتائج افسوس کن رہے۔

34 سالہ بیٹر کے مطابق وہ ہفتہ کو گروپ بی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو لاہور میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد لاہور ہی میں افغانستان کے ہاتھوں بھی ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔

ایون مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد جون 2022 میں بٹلر نے وائٹ بال کے کپتان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور ٹیم کے لیے فیصلے کا بہترین وقت ہے، اب میں اپنی تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ بٹلر نے مجموعی طور پر 44 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی قیادت کرتے ہوئے 18 فتوحات حاصل کیں، 25 میچز میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ایک میچ نتیجہ کن نہ رہا تھا۔

ٹی 20 کے 51 میچز میں وہ 26 میں فاتح کپتان رہے اور 22 میچز میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...