Home sticky post 2 اللہ کریم کا شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک دیکھنے کی سعادت نصیب کی، شہباز شریف

اللہ کریم کا شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک دیکھنے کی سعادت نصیب کی، شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شیرف نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں قوم کو رمضان المبارک کے آغاز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کا یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رمضان المبارک پر اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں تقوی، صبر اور برداشت سکھاتا ہے، آئیں، رمضان میں صبر، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں اور مستحقین کی مدد کریں اور عبادات کے ساتھ قومی یکجہتی۔ اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں، رمضان میں غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا ایک بہت بڑی عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں تاکہ رمضان کی برکتیں سمیٹی جا سکیں، روزہ انسانیت کی خدمت اور اللہ تعالٰی کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہی اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ماہ شعبان کے 30 روز مکمل ہونے پر رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں واضح طور پر چاند بھی دیکھا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...