Home sticky post 5 جاپان میں شرح پیدائش مسلسل 9ویں سال ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی

جاپان میں شرح پیدائش مسلسل 9ویں سال ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی

Share
Share

ٹوکیو:سال2024 میں جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد مسلسل نویں سال ریکارڈ سطح پر کم ہوگئی ہے۔

سال2024 میں جاپان میں شرح پیدائش ریکارڈ کم ترین 720,988 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار ملک کی آبادی کے تیزی سے کم ہونے اور عمر بڑھنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پیدائش میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1.62 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یعنی ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقابلے میں دو سے زیادہ افراد کی موت ہورہی ہے۔

تاہم دوسری جانب جنوبی کوریا کی شرح پیدائش نو سالوں میں پہلی بار 2024 میں بڑھی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار نے ظاہر کیا ہے کہ ملک کا آبادیاتی بحران سنگین ہو گیا ہے ۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...